مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان جنرل حسین محبی نے اعلان کیا ہے کہ امریکی دہشت گرد فوج کی جانب سے آج علی الصبح کی گئی فضائی جارحیت کے بعد سپاہ کے فضائی دفاعی نظام نے ایک امریکی MQ-9 ڈرون کو مار گرایا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ ڈرون صوبہ بوشہر کے شہر خورموج کی فضاؤں میں پرواز کر رہا تھا، جہاں سپاہ پاسداران کے فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ڈرون تباہ ہو کر گر گیا۔
ترجمان سپاہ نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران کی مسلح افواج ملکی فضائی حدود کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ