28 مئی، 2026، 12:48 PM

امریکہ کی ایک مخاصمت آمیز کارروائی؛ خلیج فارس آبی گزرگاہ اتھارٹی پر پابندی عائد

امریکہ کی ایک مخاصمت آمیز کارروائی؛ خلیج فارس آبی گزرگاہ اتھارٹی پر پابندی عائد

امریکہ نے ایران کے ساتھ مذاکرات میں حسن نیت کے دعووں کے باوجود ایک اور ایرانی ادارے کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے خلیج فارس آبی گزرگاہ اتھارٹی کے خلاف نئی کارروائی کا اعلان کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

یہ ادارہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کے انتظام و انصرام کا قانونی اور نمائندہ ادارہ سمجھا جاتا ہے، جو اس اہم عالمی آبی گزرگاہ میں جہازوں کی نقل و حرکت کی نگرانی کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، آبنائے ہرمز کے اس مخصوص بحری دائرے میں جہاز رانی، جس کی حدود پہلے ہی ایرانی مسلح افواج اور متعلقہ حکام کی جانب سے متعین کی جا چکی ہیں، مکمل طور پر اس ادارے کے ساتھ ہم آہنگی سے مشروط ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق، اس دائرے میں بغیر اجازت یا پیشگی رابطے کے گزرنے والی کسی بھی بحری نقل و حرکت کو غیرقانونی تصور کیا جائے گا۔

News ID 1939457

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha