23 مئی، 2026، 10:22 AM

صیہونی حکومت کی پالیسیاں خطے میں استحکام کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، روسی وزیر خارجہ

صیہونی حکومت کی پالیسیاں خطے میں استحکام کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، روسی وزیر خارجہ

روسی وزیر خارجہ نے فلسطینیوں کے خلاف تل ابیب کے اقدامات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رویہ تمام امن منصوبوں کی ناکامی کا سبب بن رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کا بحران تب تک ختم نہیں ہو سکتا جب تک مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل نہ نکال لیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق، یوریشین سکیورٹی آرکیٹیکچر کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لاوروف نے واضح کیا کہ صیہونی حکومت کے حالیہ اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی امن تجاویز کے یکسر منافی ہیں۔

روسی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ فلسطین خطے کے تمام بحرانوں کا بنیادی مرکز بنا ہوا ہے۔ خطے میں دیرپا استحکام اور امن کا قیام صرف اسی صورت ممکن ہے جب تنازعات کی جڑوں کو ختم کیا جائے اور یکطرفہ پالیسیوں کو ترک کر کے سب کو ساتھ لے کر چلنے کا طریقہ اپنایا جائے۔

لاوروف نے ماسکو کے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ روس فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے حصول کے لیے ایک جامع اور منصفانہ حل کا حامی ہے۔ خطے میں پائیدار سلامتی کا خواب تب تک شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا جب تک کہ فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والی تاریخی ناانصافیوں کا ازالہ نہ کیا جائے۔

News ID 1939396

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha