مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کے سربراہ سرگئی ناریشکن نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے خلاف اپنی مطلوبہ آسان کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان حملوں کے باوجود ایران اب بھی قابل ذکر اور مضبوط عسکری صلاحیت کا حامل ہے۔
ناریشکن کے مطابق امریکا اور اسرائیل نے ایران کے حوالے سے جس نتیجے کا اندازہ لگایا تھا وہ حاصل نہیں ہو سکا۔
انہوں نے مزید کہا کہ روس یوکرین جنگ کے پرامن حل کے لیے اپنی تجاویز جاری رکھے ہوئے ہے۔
روسی عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ اگر یوکرین تنازع کا سفارتی حل ممکن نہ ہوا تو روس کے پاس اسے فوجی اور تکنیکی ذرائع سے ختم کرنے کی تمام ضروری صلاحیتیں موجود ہیں۔
آپ کا تبصرہ