17 اپریل، 2026، 9:06 PM

امریکی نیوی کے ایٹمی طیارہ بردار جہاز میں آتشزدگی، تین اہلکار زخمی

امریکی نیوی کے ایٹمی طیارہ بردار جہاز میں آتشزدگی، تین اہلکار زخمی

امریکی طیارہ بردار جہاز آئزن ہاور میں آتشزدگی کے نتیجے میں عملے کے تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی نیوی کے ایٹمی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس آئزن ہاور میں ایک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ جہاز کی معمول کی مرمت و دیکھ بھال کے دوران پیش آیا۔

امریکی نیوی کے ایک بیان کے مطابق، حادثہ پورٹس موٹھ، ویرجینیا میں واقع نیوی شپ یارڈ میں ہوا۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور بعد ازاں وہ دوبارہ اپنے کام پر واپس لوٹ آئے۔

اس سے قبل، ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے دوران ایک اور امریکی جہاز بھی خلیج فارس میں آتشزدگی کا شکار ہوا تھا۔

News ID 1938924

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha