11 اپریل، 2026، 3:41 PM

جنوبی لبنان پر صہیونی مسل بمباری پر حزب اللہ کا سخت جواب

جنوبی لبنان پر صہیونی مسل بمباری پر حزب اللہ کا سخت جواب

اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے بعد حزب اللہ نے صہیونی علاقوں پر شدید حملے کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے دوران آج بھی جنوبی لبنان کے کئی دیہات پر فضائی حملے کیے گئے جس کے جواب میں حزب اللہ نے صہیونی علاقوں پر شدید حملے کئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے تول، جبشیت اور کفرصیر کے دیہات کو نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ طیبه اور عدشیت نامی دیہات پر بھی بمباری کی گئی۔

ان حملوں کے جواب میں حزب اللہ نے بھی اسرائیل کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھی ہیں۔ آج صبح اسرائیلی ہوم فرنٹ نے اطلاع دی کہ عرب العرامشہ اور مغربی جلیل کے متعدد علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔

اسی طرح مرگلیوت، کریات شمونا اور بالائی جلیل کے اطراف میں بھی لبنان سے ایک ڈرون کی دراندازی کی نشاندہی کے بعد خطرے کے سائرن بجنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

News ID 1938841

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha