9 اپریل، 2026، 9:15 AM

وعدوں کی خلاف ورزی ہوئی تو امریکہ اور اسرائیل کو جواب دیں گے، ایرانی عہدیدار

وعدوں کی خلاف ورزی ہوئی تو امریکہ اور اسرائیل کو جواب دیں گے، ایرانی عہدیدار

ایرانی صدارتی دفتر کے رکن عباس موسوی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ اور اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی تو ایران اس کا بھرپور جواب دے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدارتی دفتر کے رکن عباس موسوی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والی جنگ بندی ایک نازک معاہدہ ہے اور اگر اس کی خلاف ورزی کی گئی تو ایران خاموش نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ اور صہیونی حکومت اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹتے ہیں تو ایران اس اقدام کا مناسب جواب دے گا۔ ایران نے ثالثی کرنے والے ممالک کو واضح طور پر آگاہ کردیا ہے کہ تہران اپنی ذمہ داریوں سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور انہیں بھی چاہیے کہ وہ مخالف فریق کو معاہدے کی پابندی پر مجبور کریں۔

عباس موسوی نے دعوی کیا کہ اصفہان میں ہونے والے واقعات میں امریکہ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا جس کے بعد ترکیہ اور پاکستان نے جنگ بندی کے لیے ثالثی کی۔

انہوں نے مزید خبردار کیا کہ اگر اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملے جاری رہے تو اس سے جنگ بندی معاہدے کو سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

موسوی کے مطابق ایران نے ہمسایہ ممالک کو بھی آگاہ کیا ہے کہ ان کے علاقوں میں موجود امریکی فوجی اڈے ایران کے خلاف حملوں کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران خطے کے ممالک کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ علاقائی سلامتی کے نظام کے قیام کے لیے تیار ہے۔ خطے کے ممالک یقین رکھیں کہ انہیں ایران سے زیادہ قابل اعتماد شراکت دار نہیں ملے گا اور تہران خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔

عباس موسوی نے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ آنے والے مذاکرات کے بارے میں محتاط امید رکھی جا سکتی ہے، تاہم ایران صہیونی حملوں کے مقابلے میں خاموش نہیں رہے گا۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واقعی جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں تو انہیں اسرائیل کی جارحیت کو روکنا ہوگا۔

News ID 1938809

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha