6 اپریل، 2026، 5:17 AM

ایران کے حملے صہیونی-امریکی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب ہیں، ابوعبیدہ

ایران کے حملے صہیونی-امریکی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب ہیں، ابوعبیدہ

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران امریکی اور صہیونی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہا ہے۔ مسجد اقصیٰ پر ہر حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے ایران، لبنان اور فلسطین کے خلاف جاری صہیونی-امریکی فوجی کارروائیوں کو کھلی غنڈہ گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات اقوام متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

ابوعبیدہ نے واضح کیا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے طاقتور حملے اسی جارحیت کا براہ راست اور فیصلہ کن جواب ہیں۔ انہوں نے رہبر معظم انقلاب اور ایران کے اعلی کمانڈروں کی شہادت پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں ہونے والے جرائم، بشمول میناب اسکول میں بچوں کا قتلِ عام، غزہ میں جاری نسل کشی کے جرائم سے مشابہ ہیں۔

انہوں نے حزب اللہ لبنان کی کارروائیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لبنانی مجاہدین نے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔ موجودہ جھڑپوں کے دوران صہیونی فوجیوں کو گرفتار کرنا چاہئے۔

ابوعبیدہ نے کہا کہ صہیونی-امریکی حملے کے مقاصد حاصل نہیں ہوسکیں گے اور گریٹر اسرائیل کا منصوبہ صرف خوابوں تک محدود رہے گا۔

انہوں نے امت مسلمہ کو خبردار کیا کہ دشمن ضمنی تنازعات میں الجھنے کی کوشش کر رہا ہے اور مغربی کنارے، القدس اور مقبوضہ فلسطین کے عوام مسجد اقصی کی حفاظت اور فلسطینی قیدیوں کی حمایت کے لیے آگے آئیں۔

ابوعبیدہ نے واضح کیا کہ مسجد اقصی اور فلسطینی اسیران پر کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دیا جائے گا، چاہے اس کی قیمت فلسطینی قوم کو بھاری کیوں نہ ادا کرنی پڑے۔

News ID 1938764

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha