22 مارچ، 2026، 9:49 AM

صہیونی فضاؤں میں ایرانی میزائلوں کو مکمل برتری حاصل ہے، جنرل موسوی

صہیونی فضاؤں میں ایرانی میزائلوں کو مکمل برتری حاصل ہے، جنرل موسوی

سپاہ پاسداران کے فضائیہ کمانڈر نے کہا ہے کہ اس لمحے سے صہیونی فضاؤں میں ایرانی میزائلوں کو مکمل برتری حاصل ہے اور آنے والی موجوں میں نئے حربی طریقے اور نظام استعمال ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلابِ اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل سید مجید موسوی نے کہا ہے کہ آج شب جنوبی مقبوضہ علاقوں کا آسمان مسلسل کئی گھنٹوں تک روشن رہے گا۔  

جنرل موسوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ اس لمحے سے مقبوضہ فلسطین کے فضائی حدود پر ایرانی جوانوں کی میزائلی برتری کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والی موجوں میں استعمال ہونے والی نئی حکمتِ عملی اور ٹیکنالوجی امریکی اور اسرائیلی کمانڈروں کو حیران کرنے کے لیے کافی ہوگی۔

News ID 1938599

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha