مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے گزشتہ رات صہیونی اہداف کے خلاف اپنا اب تک کا سب سے طویل فاصلے کا میزائل حملہ کیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ نے تقریباً 200 کلومیٹر کی رینج والے میزائل فائر کر کے غزہ کے قریب اسرائیلی ٹھکانوں، بشمول عسقلان کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ متعدد دفاعی نظاموں کی کوششوں کے باوجود، فائر کیے گئے میزائل کو روکا نہیں جا سکا اور وہ کامیابی سے عسقلان کے صہیونی قصبے میں جا لگا۔
یہ حملہ، جو رینج کے لحاظ سے حزب اللہ کا سب سے طویل میزائل آپریشن سمجھا جاتا ہے، مقبوضہ علاقوں کے گہرائی میں مزید دور دراز کے مقامات کو نشانہ بنانے میں حزباللہ کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے۔
آپ کا تبصرہ