27 فروری، 2026، 9:53 AM

امریکہ نے شرارت کی تو ناقابل تلافی نقصان اٹھائے گا، حزب اللہ عراق 

امریکہ نے شرارت کی تو ناقابل تلافی نقصان اٹھائے گا، حزب اللہ عراق 

کتائب حزب اللہ عراق نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے کوئی کارروائی کی تو اسے ناقابل تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کتائب حزب اللہ کی آپریشن کمان نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے کوئی شرارت کی تو اسے ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا۔

عراقی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ ردعمل ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکی دھمکیوں اور وسیع فوجی تیاریوں کے درمیان اس بات پر زور دیا جاتا ہے کہ تمام مجاہدین ایک ایسی طویل اور تھکا دینے والی جنگ کے لیے تیار رہیں جو ممکن ہے امریکی اندازوں سے زیادہ عرصے تک جاری رہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر امریکہ شرارت کا مرتکب ہوا اور خطے میں جنگ کی آگ بھڑکائی تو اسے ایسے بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا جن پر قابو پانا یا جن کا ازالہ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

کتائب حزب اللہ نے اپنے بیان میں عراق کے کردستان ریجن کو بھی خبردار کیا اور کہا کہ دشمن کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون اضافی بوجھ کا باعث بنے گا، جو اس خطے کی سلامتی اور مستقبل کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

News ID 1938292

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha