مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈائریکٹر جنرل بینالمللی ایٹمی توانائی ایجنسی رفائیل گروسی نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں تہران اور واشنگٹن کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات کی تازہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری سفارتی عمل سے متعلق امور کا جائزہ لیا اور بات چیت کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا۔
گفتگو کے دوران اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ مذاکرات اور مکالمے کے راستے کو برقرار رکھنا ہی کسی پائیدار مفاہمت تک پہنچنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔
دونوں رہنماؤں نے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے باہمی رابطوں کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ