19 فروری، 2026، 2:02 PM

ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو، ایران۔امریکا جوہری مذاکرات پر تبادلۂ خیال

ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو، ایران۔امریکا جوہری مذاکرات پر تبادلۂ خیال

ایرانی وزیر خارجہ اور سعودی ہم منصب کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری جوہری مذاکرات کی تازہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بدھ کی شب سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران دونوں ممالک کے اعلیٰ سفارتکاروں نے دوطرفہ تعلقات کے علاوہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری جوہری مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔

عباس عراقچی نے اپنے سعودی ہم منصب کو ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات میں ہونے والی حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔

سعودی وزیر خارجہ نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات مثبت نتیجے تک پہنچنے تک جاری رہیں گے۔

News ID 1938136

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha