مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پاسداران انقلاب کی بحری افواج نے پیر کے روز خلیج فارس میں "آبنائے ہرمز سمارٹ کنٹرول" کے نام سے بحری مشق شروع کی ہے۔
مشقیں سپریم کمانڈر میجر جنرل پاکپور کی نگرانی میں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
ایرانی ٹی وی کے مطابق، یہ "سمارٹ کنٹرول" مشقیں خطرات کے جواب میں باہمی عسکری ردعمل کے مختلف منظرناموں کا جائزہ لینے اور بحری آپریشنل یونٹس کی تیاری کو پرکھنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔
ایرانی ٹی وی کے ذریعے جاری ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا کہ آئی آر جی سی کی نیوی کا ہیلی کاپٹر مشق کے دوران مشن پر روانہ ہو رہا ہے۔
نمائندے کے مطابق یہ مشق آئندہ چند گھنٹوں تک جاری رہے گی۔
آپ کا تبصرہ