مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ ابھی تک طے نہیں ہوئی، تاہم دونوں فریق بات چیت کے تسلسل کے خواہاں ہیں۔
مشرق وسطی کے دورے سے واپس تہران پہنچنے پر ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دوسرے دور کی تاریخ ابھی مشخص نہیں، لیکن دونوں جانب سے مذاکرات جاری رکھنے کا رجحان موجود ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ مرحلے سے قبل دونوں فریقوں کو اپنے اپنے دارالحکومتوں میں مشاورت کرنا ہوگی تاکہ بات چیت نتیجہ خیز ہوسکے۔
فریقین کے درمیان خط یا پیغام کے تبادلے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں لاریجانی نے اس کی تردید کی اور کہ کوئی باضابطہ خط و کتابت نہیں ہوئی۔ البتہ عمانی حکام نے بعض رابطے کیے اور امریکی موقف سے متعلق کچھ نکات تحریری صورت میں ایران کو منتقل کیے گئے تاکہ تہران میں ان کا جائزہ لیا جاسکے۔
آپ کا تبصرہ