10 فروری، 2026، 10:28 PM

نتن یاہو کی تخریبی کوششیں، امریکہ عقلمندی سے کام لے، لاریجانی

نتن یاہو کی تخریبی کوششیں، امریکہ عقلمندی سے کام لے، لاریجانی

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نے امریکہ کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم کی تخریبی کوششوں کے مقابلے میں عقلمندی سے کام لیا جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی قومی سلامتی کے سکریٹری علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکیوں کو عقل مندی سے کام لیتے ہوئے نتن یاہو کو یہ تاثر دینے کی اجازت نہیں دینی چاہیے کہ وہ جا کر امریکہ کو جوہری مذاکرات کے فریم ورک کے بارے میں رہنما اصول دے۔

لبنانی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ کو صہیونیوں کے تباہ کن کردار کے بارے میں محتاط رہنا چاہیے۔

لاریجانی نے کہا کہ  نتن یاہو اس وقت امریکہ روانہ ہوگئے ہیں۔ امریکی حکام کو چاہیے کہ وہ اس موقع پر ہوشیاری سے کام لیں تاکہ صہیونی وزیر اعظم اپنی چالاکیوں سے امریکی موقف پر اثر انداز نہ ہوسکیں۔

News ID 1937970

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha