23 جنوری، 2026، 10:18 PM

ایران کے خلاف امریکی الزامات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، حکومتی ترجمان

ایران کے خلاف امریکی الزامات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، حکومتی ترجمان

ایرانی حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے لگائے گئے الزامات محض نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف عائد کیے جانے والے الزامات کی کوئی قانونی یا منطقی بنیاد موجود نہیں اور یہ محض ایک من گھڑت بیانیہ ہے۔

مہاجرانی نے امریکی حکام کے حالیہ بیانات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف پیش کیے جانے والے دعوے دراصل اسلامی جمہوری ایران کے خلاف امریکہ کی نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں، جن کا مقصد عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ اسلامی جمہوری ایران کی اصولی اور مستقل پالیسی ہر قسم کی دہشت گردی اور تشدد کی کھلی مخالفت پر مبنی رہی ہے۔ یہ نہایت مضحکہ خیز بات ہے کہ وہ ملک جو خود دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار رہا ہو اور اس کے خلاف بھاری قیمت ادا کرچکا ہو، آج ایسے بے بنیاد الزامات کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

فاطمہ مہاجرانی نے واضح کیا کہ ایرانی حکومت کا سرکاری مؤقف ہمیشہ یہی رہا ہے اور آئندہ بھی رہے گا کہ تشدد اور دہشت گردی کو کسی بھی شکل میں قبول نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے ان الزامات کو عالمی حقائق سے توجہ ہٹانے کی ایک ناکام کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ الزامات نہ قانونی اعتبار رکھتے ہیں اور نہ ہی عقلی، بلکہ ان کا مقصد صرف دباؤ ڈالنا اور عوامی رائے کو متاثر کرنا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں دعوی کیا تھا کہ اگر ایران نے ان کی جان کو نقصان پہنچانے کی کوئی کوشش کی تو اسے سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، جس پر ایرانی حکام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔

News ID 1937853

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha