20 جنوری، 2026، 9:20 PM

رہبر معظم انقلاب پر حملہ پورے عالم اسلام کے خلاف اعلان جنگ ہوگا، ایرانی پارلیمنٹ

رہبر معظم انقلاب پر حملہ پورے عالم اسلام کے خلاف اعلان جنگ ہوگا، ایرانی پارلیمنٹ

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی نے امریکی صدر کے نام ایک سخت بیان جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای پر کسی بھی قسم کی جارحیت پورے عالم اسلام کے خلاف اعلان جنگ تصور کی جائے گی۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسی کسی بھی حرکت کے نتیجے میں علمائے اسلام کی جانب سے جہاد کا فتویٰ صادر ہوگا اور دنیا کے ہر کونے میں موجود اسلام کے سپاہی اس کا بھرپور جواب دیں گے۔

قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے جاری کردہ بیان کا مکمل متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

اے عظیم اور بہادر ایرانی قوم!

دہشت گرد امریکی صدر، جو حالیہ عرصے میں ملت ایران کے ہاتھوں ۱۲ روزہ جنگ اور داعشی طرز کے فسادات میں بری طرح سے شسکت کھا چکا ہے۔ اب کھلم کھلا رہبرِ معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کو دھمکیاں دے رہا ہے۔

دماغی مریض امریکی صدر کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ ولی امر مسلمین حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای پر کسی بھی قسم کی جارحیت پورے عالم اسلام کے خلاف اعلان جنگ کے مترادف ہوگی، اور اس کے نتیجے میں علمائے اسلام کی جانب سے جہاد کا حکم صادر ہوگا جبکہ دنیا بھر میں موجود اسلام کے سپاہی اس کا عملی جواب دیں گے۔

دہشت گرد امریکی حکومت نے حالیہ عرصے میں ایرانی قوم کو ہزاروں شہداء کے ذریعے غمگین کیا ہے، اسے معلوم ہونا چاہیے کہ اسی تناسب سے امریکی فوج کو بھی جانی نقصان اٹھانا پڑے گا۔ مزید برآں، امریکہ کے تمام مفادات—چاہے وہ فوجی ہوں، اقتصادی ہوں یا سیاسی—دنیا بھر میں اسلام کے سپاہیوں کے نشانے پر ہوں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی صدر، جنرل قاسم سلیمانی اور ایران میں ہزاروں بے گناہ شہریوں کی شہادت کا براہ راست ذمہ دار ہے، لہٰذا اسے قصاص کا سامنا کرنا ہوگا۔

News ID 1937795

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha