29 دسمبر، 2025، 4:06 PM

ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کا رابطہ؛ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کا رابطہ؛ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے ایک اہم ٹیلیفونک رابطے میں دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور علاقائی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزراء نے ایران اور یو اے ای کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

جنوبی یمن میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے، عباس عراقچی نے تمام علاقائی ریاستوں پر زور دیا کہ وہ یمن کے اتحاد اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے کوششیں کریں تاکہ یمنی عوام کے جائز مطالبات پورے ہو سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران یمنی بحران کا واحد حل یمنیوں کے درمیان باہمی ڈائیلاگ کو سمجھتا ہے، جس کا مرکز قومی وحدت اور جغرافیائی سالمیت ہونا چاہیے۔

اماراتی وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے یمن اور وسیع تر خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے یمن میں تناؤ کو کم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کی تفصیلات بتائیں اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ابوظہبی خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔

گفتگو کے اختتام پر، دونوں طرف نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی ممالک کو یمن میں استحکام لانے اور خطے کے مجموعی امن کے تحفظ کے لیے مزید فعال اور مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ یہ رابطہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب خلیج فارس کے ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں بہتری کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں۔

News ID 1937381

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha