2 دسمبر، 2025، 5:00 PM

یونیفل نے حزب اللہ پر صہیونی حکومت کے الزامات کی تردید کردی

یونیفل نے حزب اللہ پر صہیونی حکومت کے الزامات کی تردید کردی

یونیفل نے اسرائیل کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ نے گزشتہ سال کسی قسم کی غیر قانونی عسکری کارروائی نہیں کی جبکہ اسرائیل لبنان پر حملے جاری ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی امن فوج یونیفل نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے حزب اللہ لبنان پر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، یونیفل کے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران امن قائم رکھنے والے علاقوں میں حزب اللہ کی جانب سے کوئی عسکری سرگرمی یا غیر قانونی کارروائی ریکارڈ نہیں کی گئی۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل لبنان پر فضائی اور زمینی حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، جس کی وجہ کے طور پر وہ حزب اللہ کی مبینہ عسکری سرگرمیوں کا حوالہ دیتا ہے۔

یونیفل کے ترجمان نے مزید بتایا کہ اقوام متحدہ نے لبنان میں اپنے اہلکاروں کی تعداد 25 فیصد تک کم کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس کمی کی وجہ بجٹ میں کمی بتائی گئی ہے، اور توقع ہے کہ یہ عمل آئندہ سال کے اوائل تک مکمل ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ یونیفل نے پہلے بھی کہا تھا کہ گزشتہ 12 ماہ کے دوران اسرائیل نے لبنان کی فضائی اور زمینی حدود کی 10,000 سے زائد بار خلاف ورزی کی ہے۔

News ID 1936864

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha