25 اکتوبر، 2006، 6:52 PM

لبنان

جنوب لبنان ميں يونيفل كي ماموريت ميں تبديلي كا مقابلہ كريں گے

جنوب لبنان ميں يونيفل كي ماموريت ميں تبديلي كا مقابلہ كريں گے

حزب اللہ كے جنوب لبنان كے مسؤل نے تاكيد كي ہے كہ لبنان كي اسلامي مقاومت نے اسرائيل پر تاريخي كاميابي حاصل كي ہے اور اب اسلامي مقاومت جنوب لبنان ميں اقوام متحدہ كي امن فوج " يونيفل " كي ماموريت ميں تبديلي كي كوششوں كا مقابلہ كرےگي

مہرخبررساں ايجنسي نے المنار ٹي وي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حزب اللہ كے جنوب لبنان كے مسؤل  شيخ نبيل قاووق نے تاكيد كي ہے كہ لبنان كي اسلامي مقاومت نے اسرائيل پر تاريخي كاميابي حاصل كي ہے اور اب اسلامي مقاومت جنوب لبنان ميں اقوام متحدہ كي امن فوج " يونيفل " كي ماموريت ميں تبديلي كي كوششوں كا مقابلہ كرےگي شيخ نبيل نے لبنان پر بين الاقوامي فضائي كنٹرول كي خبروں كي طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اگر اقوام متحدہ كي امن فوج نے اسلامي مقاومت كے بارے ميں اسرائيل كو اطلاعات فراہم كيں تو اس كے معني يہ ہونگے كہ اقوام متحدہ كي فوج نے اسرائيل كي حمايت كركے لبنان كي حاكميت كو نقض كيا ہے انھوں نے كہا كہ اس سلسلے ميں لبناني حكومت اور 14 مارچ كا اتحاد ہرقسم كے حالات كے ذمہ دار ہونگے حزب اللہ كے مسؤول نے يہ سوال اٹھايا ہے كہ كيا لبنان كي موجودہ حكومت اور 14 مارچ كے اتحاد كا اقوام متحدہ كي قرارداد 1701 كي نئي تفسير ميں ہاتھ ہے ادھر عربي سفارتكاروں نے نيويارك ميں كہا ہے كہ امريكہ عراق كي طرح لبنان كي فضائي حدود كو بين الاقوامي كنٹرول ميں لانے كي كوشش كررہا ہے تاكہ اس طرح لبنان كي فضائي حدود كو بھي ايسا علاقہ قرارديدے جس ميں پرواز ممنوع ہو اسي وجہ سے اسرائيل كي طرف سے لبنان كي فضائي حدود كي خلاف ورزي ميں اضافہ ہوگيا ہے تاكہ امريكہ كو اپنے منصوبے كو عملي جامہ پہنانے كا موقع فراہم ہوسكے اور جو كام اسرائيل كررہا ہے اس كو اقوام متحدہ كي فوج كے ذريعہ عملي جامہ پہنا سكے

News ID 398172

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha