21 جولائی، 2011، 6:18 PM

یونیفل کی اسرائيل کے لئے جاسوسی

یونیفل کی اسرائيل کے لئے جاسوسی

مہر نیوز- 21 جولائی 2011ء: ایک عرب سفارتکار کے مطابق لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی یونیفل فورس اسرائيل کے لئے جاسوسی کررہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ندائے قدس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک عرب سفارتکار کے مطابق لبنان میں تعینات یونیفل فورس  اسرائيل کے لئے جاسوسی کررہی ہے۔ اس عرب سفارتکار کے ملک کے حزب اللہ کے ساتھ اچھے روابط نہیں ہیں۔ عرب سفارتکار کے مطابق یونیفل کے فرانسیسی اور اٹلی کے جاسوسی دستے جو جنوب لبنان میں یونیفل فورس میں شامل ہیں انھوں نے حزب اللہ کے 100 میزائل ٹھکانوں کی نشاندہی کی ہے۔ اقوام متحدہ کی یونیفل فورس جنوب لبنان میں تعینات ہے اور حزب اللہ نے بارہا کہا ہے کہ یونیفل اسرائيل کے لئے کام کررہی ہے۔

News ID 1364167

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha