29 نومبر، 2025، 2:54 PM

قرآن حفظ کرنے سے زندگی کو نیا زاویہ ملتا ہے، صدر پزشکیان

قرآن حفظ کرنے سے زندگی کو نیا زاویہ ملتا ہے، صدر پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایران کے شہر کاشمر میں منعقدہ "ترنمِ وحی" تقریب کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ قرآن کی حفظ اور انسیت انسان کی زندگی میں نئے باب کھول سکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کاشمر میں منعقدہ "ترنمِ وحی" تقریب کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ یہ بابرکت اجتماع اہلِ قرآن کی تکریم اور اس عظیم رسالت پر دوبارہ غور کا موقع ہے؛ رسالت جو اگر حقیقی طور پر ادا کی جائے تو فردی و اجتماعی زندگی کی بنیادوں کو بلند کر سکتی ہے اور اس سرزمین کے مستقبل کو روشن تر بنا سکتی ہے۔ صدر کا پیغام وزیرِ ثقافت سید عباس صالحی نے پڑھ کر سنایا۔ 

صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ قرآن کی آیات صرف قرائت کے لیے نہیں بلکہ تدبر اور حکمت کی دعوت ہیں، جو زندگی اور رویوں کو نورانی بنا سکتی ہیں۔ انہوں نے حاملان و قاریانِ قرآن کو اس تبدیلی کے عمل میں بے مثال کردار کا حامل قرار دیا تاکہ قرآن کا نور کتاب کے اوراق سے نکل کر اجتماعی زندگی میں ظاہر ہو۔  

صدر پزشکیان نے مزید کہا کہ یہ اجتماع حافظان اور مربیانِ قرآن کے عزم کا مظہر ہے، جو صرف سننے یا تجلیل کے لیے نہیں بلکہ قرآن کی حقیقی قوت کو زندگی میں جلوہ گر کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ رہبرِ انقلاب بارہا قرآن سے انس اور اس کی تعلیمات کے عملی اثرات پر زور دیتے رہے ہیں، لہٰذا اس اجتماع کو معاشرے میں ان نورانی مصادیق کے عینی مظہر کا سبب بننا چاہیے۔  

صدر نے امید ظاہر کی کہ یہ محفل الٰہی ایک نئے باب کا آغاز ہو، ایسا باب جس میں قرآن صرف آواز نہ ہو بلکہ عمل، فیصلہ اور زندگی کے ڈھانچے میں قوت بنے، تاکہ نورِ وحی پورے معاشرے میں گونجے اور ایک قرآنی، عدل پر مبنی اور معنویت محور معاشرہ تشکیل پائے۔

News ID 1936805

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha