29 نومبر، 2025، 1:57 PM

ایرانی ہونہار طلبہ کی عالمی "رایان" مقابلے میں شاندار کارکردگی

ایرانی ہونہار طلبہ کی عالمی "رایان" مقابلے میں شاندار کارکردگی

ایرانی ہونہار طلبہ نے عالمی "رایان" مقابلے میں پروگرامنگ اور مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی پروگرامنگ اور مصنوعی ذہانت (AI) کا مقابلہ "رایان" شریف یونیورسٹی میں منعقد ہوا، جہاں ایرانی ہونہار طلبہ نے پروگرامنگ کے شعبے میں پہلی، پانچویں، آٹھویں اور دسویں پوزیشن حاصل کی۔  

ایرانی شرکاء نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بھی تین اعلیٰ مقامات اپنے نام کیے۔  

اس مقابلے میں اول آنے والے کو 15 ہزار ڈالر، دوسرے کو 10 ہزار ڈالر، تیسرے کو 5 ہزار ڈالر جبکہ چوتھے سے دسویں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو فی کس 2 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔  

فائنل راؤنڈ میں شریف یونیورسٹی نے 25 ممالک کے شرکاء کی میزبانی کی، جبکہ ابتدائی مراحل میں یورپ کے 46، ایشیا کے 38، افریقہ کے 24، امریکہ کے 18 اور اوشیانیا کے 11 ممالک شریک ہوئے تھے۔

News ID 1936801

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha