19 نومبر، 2025، 11:26 PM

جنگ بندی کے باوجود لبنان پر اسرائیلی فضائیہ کی شدید بمباری+ ویڈیو

جنگ بندی کے باوجود لبنان پر اسرائیلی فضائیہ کی شدید بمباری+ ویڈیو

اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے شہروں طیرفلسیہ اور عیناتا کو بمباری کا نشانہ بنایا، جنگی بندی کے باوجود آئے روز لبنان کے مختلف علاقوں پر حملے ہو رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی ذرائع نے جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں کی اطلاع دی ہے۔  

ذرائع کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے شہر طیرفلسیہ کو بمباری کا نشانہ بنایا۔  

مزید کہا گیا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے شہرک عیناتا پر بھی حملہ کیا۔  

یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب اس سے قبل اسرائیلی فوج نے ان علاقوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔  

قابل ذکر ہے کہ تل ابیب اور بیروت کے درمیان جنگ بندی کے باوجود اسرائیل تقریباً روزانہ لبنان کے مختلف علاقوں کو نشانہ بناتا ہے۔ ان حملوں کے دوران لبنانی حکومت کسی بھی جوابی اقدام سے عاجز دکھائی دیتی ہے اور مزاحمتی گروہوں کو غیر مسلح کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔  

اسرائیلی ڈرونز اور جنگی طیاروں کی پروازیں لبنانی فضائی حدود میں معمول کا واقعہ بن چکی ہیں۔

News ID 1936596

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha