18 نومبر، 2025، 12:34 PM

خزر گورنرز کا اجلاس ایران کی متحرک اور مؤثر علاقائی پالیسی کی علامت ہے، عراقچی

خزر گورنرز کا اجلاس ایران کی متحرک اور مؤثر علاقائی پالیسی کی علامت ہے، عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ رشت میں بحیرہ خزر گورنرز اجلاس ہمسایہ ممالک کے ساتھ کامیاب تعلقات اور تعاون کی علامت ہے۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے منگل کی صبح صوبہ گیلان پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج رشت شہر ایک اہم علاقائی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے جو اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیاب علاقائی پالیسی کے فریم ورک میں منعقد ہو رہا ہے۔  

انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک ایران کی خارجہ پالیسی میں اولین ترجیح رکھتے ہیں اور خزر کے ساحلی صوبوں کی شمولیت کے ساتھ یہ اجلاس ان علاقوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے میں مؤثر قدم ہے۔  

عراقچی نے خزر کے ساحلی صوبوں کی اقتصادی، سیاسی، ثقافتی اور ماحولیاتی صلاحیتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دریائے خزر ماحولیات، معیشت اور بحری تعاون جیسے وسیع موضوعات کا حامل ہے اور گورنرز کی مشاورت مشترکہ مسائل کے حل اور تعاون کے فروغ میں سازگار کردار ادا کر سکتی ہے۔  

انہوں نے صوبہ گیلان کے گورنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رشت اپنی خصوصی صلاحیتوں کے ساتھ اس اجلاس کے لیے موزوں میزبان ثابت ہوا اور امید ہے کہ اس اجلاس کے نتائج ساحلی صوبوں اور خطے کے پانچ ممالک کے لیے مفید اور پائیدار ہوں گے۔  

عراقچی نے مزید کہا کہ ایسے اجلاس وزارتِ خارجہ کی نئی پالیسی کا حصہ ہیں، جس کے تحت بین الاقوامی اور علاقائی اجلاس ملک کے مختلف شہروں میں منعقد کیے جاتے ہیں۔ اس سے قبل مشہد میں ایکو ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا تھا اور دیگر صوبوں کے لیے بھی ایسے پروگرام زیرِ غور ہیں۔  

انہوں نے کہا کہ صوبہ گیلان کی جغرافیائی حیثیت کے پیش نظر یہ فطری تھا کہ خزر کے ساحلی ممالک کے گورنرز کا اجلاس رشت میں منعقد ہو اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

News ID 1936563

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha