13 نومبر، 2025، 8:44 AM

ایران پر امریکہ کی نئی پابندیاں

ایران پر امریکہ کی نئی پابندیاں

امریکی وزارتِ خزانہ نے ایران اور دیگر ممالک کے ۳۲ افراد و اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزارتِ خزانہ نے بدھ کے روز ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا۔ غیر ملکی اثاثہ جات کو کنٹرول کرنے والے ادارے (OFAC) نے ایران، متحدہ عرب امارات، ترکی، چین، ہانگ کانگ، بھارت، جرمنی اور یوکرین میں موجود ۳۲ افراد اور اداروں کو پابندیوں کا نشانہ بنایا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ ایران کے بیلسٹک میزائل اور ڈرون (UAV) پروگرام کے لیے سپلائی نیٹ ورک چلا رہے ہیں۔  

امریکی وزارتِ خزانہ کے معاون نے دعویٰ کیا کہ ایران دنیا بھر میں مالیاتی نظام کا استعمال کر کے اپنے جوہری اور روایتی ہتھیاروں کے پروگرام کے لیے پرزے حاصل کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی ہدایت پر ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالا جا رہا ہے تاکہ تہران کے جوہری خطرے کو ختم کیا جا سکے۔  

واشنگٹن کے ان دعوؤں کے برعکس، ایران بارہا واضح کر چکا ہے کہ اس کا میزائل اور ڈرون پروگرام صرف دفاعی نوعیت کا ہے اور اس کا جوہری پروگرام بھی پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

News ID 1936454

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha