12 نومبر، 2025، 4:24 PM

حزب اللہ کا خاتمہ محض خام خیالی ہے، حزب اللہ رہنما 

حزب اللہ کا خاتمہ محض خام خیالی ہے، حزب اللہ رہنما 

محمد رعد نے کہا کہ حزب اللہ کا خاتمہ خام خیالی سے بڑھ کر کچھ نہیں اور اس پر اصرار پورے خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہے۔    

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے پارلیمانی سربراہ محمد رعد نے ایک لبنانی اخبار میں لکھے اپنے مضمون میں زور دیا کہ دشمن جس مقصد کو میدانِ جنگ میں حاصل کرنے میں ناکام رہا، یعنی حزب اللہ کا خاتمہ، اسے بین الاقوامی حامیوں اور علاقائی و داخلی شرکاء کے ذریعے حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔  

انہوں نے کہا کہ لبنانی حکومت کے ۵ اور ۷ اگست کے غلط فیصلوں نے دشمن کو یہ موقع دیا کہ وہ مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کو لبنانی عوام پر حملے اور تجاوزات روکنے کی شرط بنا سکے۔

محمد رعد نے واضح کیا کہ حزب اللہ کا خاتمہ لبنان میں ایک "وہم و خیال" اور ناقابلِ تحقق امر ہے، اور اس پر اصرار لبنان، لبنانی عوام اور پورے خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہے۔  

انہوں نے مزید کہا کہ مزاحمت آج کوئی بے سمت یا غیر منظم قوت نہیں بلکہ ایک منسجم، مؤمن اور ہدفمند طاقت ہے جسے ایک مدبر اور شجاع قیادت چلا رہی ہے اور وفادار ساتھی اس کے ساتھ ہیں۔ یہ قوت ایک صابر، فداکار اور باعزم عوام کی حمایت سے تقویت پاتی ہے، اور شہداء کی موجودگی اس راہ کی حقانیت اور دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنانے کا ثبوت ہے۔  

رعد نے تصریح کیا کہ "طوفان الاقصی" آپریشن کے بعد صہیونی دشمن اور اس کے امریکی و مغربی حامیوں نے اسے اپنی موجودگی کے لیے خطرہ سمجھا اور ردعمل صرف فلسطین میں سرگرم گروہوں تک محدود نہیں رہا بلکہ تمام مزاحمتی تحریکوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔  

انہوں نے کہا کہ اسی لیے مزاحمت اسلامی نے ہوشیاری اور آمادگی کا مظاہرہ کیا تاکہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے۔ تاہم، حزب اللہ نے لبنان کے محاذ پر دشمن کو مصروف رکھنے کا فیصلہ کیا لیکن مکمل جنگ شروع نہیں کی، کیونکہ ایسی جنگ کو لبنان اور مزاحمت کے مفاد میں نہیں سمجھا گیا۔

News ID 1936444

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha