مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل یوسف حسن اسماعیل المدانی نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ پر دوبارہ حملہ کیا تو یمن عسکری کارروائیوں کے ذریعے میدان جنگ میں واپس آئے گا۔
انہوں نے یہ اعلان حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے مجاہدین کو ایک پیغام میں کیا، جس میں کہا گیا کہ اگر دشمن نے غزہ میں جنگ دوبارہ شروع کی، تو ہم وعدے کے مطابق میدان میں واپس آئیں گے اور فوجی کارروائیاں کریں گے۔
المدانی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یمن ہر قیمت پر فلسطینی عوام کا ساتھ دے گا اور ان کے جائز حقوق کی حمایت جاری رکھے گا۔
اس سے قبل انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے بھی خبردار کیا تھا کہ یمن ایک نئی جنگی مرحلے میں داخل ہونے کے قریب ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس مرحلے سے پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکر نکلے ہیں، اور دشمن کے ساتھ ایک نئے تصادم کے دہلیز پر ہیں۔
آپ کا تبصرہ