مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا پشاور سے فیصل آباد کی طرف سفر کر رہے تھے کہ اسلام آباد پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔
قائم مقام چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حسن رضا نے صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی۔
دوسری جانب، اسلام آباد پولیس کی جانب سے صاحبزادہ حامد رضا کی گرفتاری کی تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ حامد رضا کو فیصل آباد پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ