6 نومبر، 2025، 3:30 PM

ایران اور پاکستان مل کر صہیونی سازشوں کا بہتر مقابلہ کرسکتے ہیں، قالیباف

ایران اور پاکستان مل کر صہیونی سازشوں کا بہتر مقابلہ کرسکتے ہیں، قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران صہیونی حکومت کی سازشوں کے خلاف باہمی اتحاد اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران ی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمدباقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان مشترکہ مفادات اور تاریخی تعلقات کی بنیاد پر صہیونی جارحیت اور اس کے حامیوں کے خلاف ایک مضبوط محاذ تشکیل دے سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دورہ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں اپنے پاکستانی ہم منصب سردار ایاز صادق سے ملاقات کے دوران قالیباف نے پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی قوم کے مشکور ہیں جنہوں نے ایران پر صہیونی حملے کے وقت کھل کر حمایت کا مظاہرہ کیا۔ یہ دو برادر ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کی علامت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت نے 1948 کے بعد کبھی ایسا نقصان نہیں اٹھایا جو حالیہ جنگ کے دوران ایران نے اس کو پہنچایا۔

ایرانی اسپیکر نے زور دیا کہ تہران اور اسلام آباد کو سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہیے تاکہ خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے نئے باب کھل سکیں۔

ایاز صادق نے اس موقع پر ایران کے دفاعی موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایران اور پاکستان دونوں کا مشترکہ دشمن ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ایران و پاکستان پارلیمانی دوستی گروپ نئی حکمتِ عملی وضع کرے گا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی اور اقتصادی تعاون کو نئی جہت دی جاسکے۔

ملاقات کے موقع پر محمدباقر قالیباف نے پاکستانی پارلیمنٹ کی مہمانوں کی کتاب پر دستخط کیے اور اپنے پاکستانی ہم منصب کو ایران و پاکستان کے پرچموں اور ثقافتی علامتوں سے مزین یادگاری تحفہ پیش کیا۔

قالیباف اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان کے وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ سے بھی ملاقات کریں گے۔

News ID 1936332

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha