16 نومبر، 2025، 8:20 PM

لبنانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر کی قالیباف سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

لبنانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر کی قالیباف سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

لبنانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے قالیباف سے ملاقات کی اور باہمی تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی پارلیمنٹ کے سیاسی ڈپٹی اسپیکر علی حسن خلیل نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی اور خطے کی تازہ سیاسی صورتحال، ایران و لبنان کے تعلقات اور باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

قالیباف نے اس موقع پر کہا کہ ایران اور لبنان کے تعلقات تاریخی بنیادوں پر قائم ہیں اور دونوں ممالک خطے میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق علی حسن خلیل نے اس سے قبل اعلی ایرانی حکام سے بھی علیحدہ ملاقاتیں کیں، جن میں سیکریٹری سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل علی لاریجانی اور وزیر خارجہ عباس عراقچی شامل ہیں۔ ان ملاقاتوں میں خطے میں امن و استحکام، سیاسی تعاون اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے اقدامات پر زور دیا گیا۔

News ID 1936532

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha