مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے سیاسی کونسل کے رکن محمود قماطی نے کہا ہے کہ وہ حکمت عملی جو صہیونی دشمن لبنان پر مسلط کرنا چاہتا ہے، کبھی برقرار نہیں رہے گی اور جلد تبدیل ہو جائے گی۔
انہوں نے زور دیا کہ لبنان، اپنی مزاحمتی قوتوں کے ساتھ، اس دباؤ کو قبول نہیں کرے گا اور دشمن کی حکمت عملی کو ناکام بنائے گا۔
لبنانی پارلیمان کے رکن حسین جشی نے بھی امریکی_صہیونی دشمن کی جانب سے لبنان کے خلاف مسلسل جارحیت اور فتنہ انگیزی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی لبنان پر مسلسل حملوں کا مقصد اس علاقے کو خالی کرانا اور عوام کو بےدخل کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ دشمن کا توسیع پسندانہ منصوبے کا پہلا مرحلہ ہے، جس کا مقصد لبنان کی زمین پر مرحلہ وار قبضہ کرنا ہے بالکل اسی طرح جیسے اس نے دیگر عرب علاقوں میں کیا۔ ان کے مطابق، صہیونی ریاست کی فطرت جارحیت اور قبضہ گیری سے جڑی ہوئی ہے، اور جو کچھ آج ہو رہا ہے وہ امریکی_صہیونی منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد ہمارے خطے کو تسلیم کروانا ہے۔
آپ کا تبصرہ