19 اکتوبر، 2025، 3:09 PM

حماس نے دو مزید اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں واپس کر دیں، جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر شدید ردعمل

حماس نے دو مزید اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں واپس کر دیں، جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر شدید ردعمل

حماس نے مزید یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کردیں اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس نے دو مزید اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کردی ہیں، اور ساتھ ہی قابض حکومت پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں اور غزہ میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

 ایکس پر اسرائیلی وزیرِاعظم نتن یاہو کے دفتر نے تصدیق کی کہ دونوں لاشیں ریڈ کراس کے ذریعے وصول کی گئیں اور شناخت کے لیے فرانزک انسٹیٹیوٹ منتقل کردی گئی ہیں۔ بعد ازاں اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ ان میں سے ایک لاش رونن ٹومی اینجل کی ہے۔

یہ پیش رفت گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ہونے والے جنگ بندی معاہدے کا حصہ ہے، جس کے تحت دو سال سے جاری اسرائیلی جارحیت کا اختتام ہوا۔

امریکہ کی ثالثی میں طے پانے والے اس معاہدے کے پہلے مرحلے میں حماس نے 20 زندہ اسرائیلی قیدیوں اور 28 ہلاک شدگان کی لاشیں واپس کرنے پر رضامندی ظاہر کی، جبکہ اسرائیل نے تقریباً 2,000 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے اور 360 شہداء کی لاشیں واپس کرنے کا وعدہ کیا۔

اب تک حماس تمام 20 زندہ قیدیوں اور 12 اسرائیلی ہلاک شدگان کی لاشیں واپس کرچکی ہے، جبکہ اسرائیل نے تقریباً 2,000 فلسطینیوں کو رہا کیا ہے اور 135 فلسطینی شہداء کی لاشیں واپس کی ہیں۔

News ID 1936014

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha