مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے شمالی شہر صعدہ میں غزہ اور فلسطین کے حق میں عظیم الشان عوامی مظاہرہ ہوا۔ ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق، صعدہ میں ہزاروں مظاہرین نے "طوفان الاقصی دو سال جهاد و جانثاری سے فتح تک" کے عنوان سے ریلی میں شرکت کی، جس میں فلسطینی مزاحمت کی حمایت اور صہیونی مظالم کی مذمت کی گئی۔
مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور غزہ کے حق میں نعرے لگاتے رہے تھے۔
واضح رہے کہ یمنی عوام ہر ہفتے صنعا، صعدہ اور دیگر شہروں میں غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالتے ہیں، جن میں تمام طبقات کے افراد شریک ہوتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ