19 ستمبر، 2025، 8:57 AM

جوہری پروگرام، ایران کا منصوبہ ہی بحران کا حقیقی حل ہے، عراقچی 

جوہری پروگرام، ایران کا منصوبہ ہی بحران کا حقیقی حل ہے، عراقچی 

ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق یورپی ممالک ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہوئے، بحران سے بچنا چاہتے ہیں تو ایران کے منصوبے پر عمل کرنا پڑے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے یورپی یونین کو ایک معقول اور قابلِ عمل تجویز پیش کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بحران کو روکنے کا وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے اور اب عالمی برادری کو عملی قدم اٹھانا ہوگا۔

عراقچی نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ ایران نے ایک ایسا متوازن منصوبہ پیش کیا ہے جو فریقین کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے اور فوری طور پر نافذ بھی کیا جاسکتا ہے، مگر اس کے بجائے یورپی ممالک بہانے تراش رہے ہیں اور غیرضروری تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں۔

ان کے مطابق فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے بھی اس تجویز کو معقول قرار دیا ہے، تاہم یورپی ممالک سنجیدہ مکالمے کے بجائے ایران کے خلاف شکوک و شبہات پھیلا رہے ہیں۔

عراقچی نے کہا کہ وہ مکمل طور پر ایرانی حکومت اور اعلی سلامتی اداروں کی حمایت کے ساتھ یہ تجویز پیش کرچکے ہیں۔

انہوں نے یورپی یونین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اصل مسئلہ ایران نہیں بلکہ یورپی ممالک ہیں جو عملی اقدامات کے بجائے تماشا دیکھ رہے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران اپنی ذمہ داری ادا کرچکا ہے۔ ہم نے پہلے قدم کے طور پر عالمی ایٹمی ایجنسی کے ساتھ نئے تعاون کا آغاز کیا اس کے بعد ایک معقول اور منصفانہ تجویز پیش کی۔ 

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل مداخلت کرے اور کشیدگی کے بجائے سفارتکاری کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

News ID 1935427

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha