4 ستمبر، 2025، 9:25 AM

بھارت، بارش اور سیلاب کی تباہ کاریاں، جموں، پنجاب اور دہلی شدید متاثر

بھارت، بارش اور سیلاب کی تباہ کاریاں، جموں، پنجاب اور دہلی شدید متاثر

بھارت میں کئی ریاستیں موسلا دھار بارشوں اور تباہ کن سیلاب کی لپیٹ میں آگئی ہیں جس سے انسانی جانوں اور املاک کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بھارت میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دہلی اور شمالی ریاستوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب سے تباہی پھیل رہی ہے۔

مختلف ریاستوں میں حکومت اور امدادی ادارے جنگی بنیادوں پر ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کررہے ہیں۔ مختلف ذرائع سے امداد پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے تاکہ دیہاتوں میں محصور متاثرہ افراد کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

مرکزی حکومت نے ایک بین الوزارتی ٹیم جموں خطے کے متاثرہ اضلاع میں روانہ کی ہے جو اگلے چار دنوں تک زمینی صورتحال کا جائزہ لے کر حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے اصل نقصانات کا تخمینہ لگائے گی۔

پنجاب میں شدید بارش نے صورتحال خراب کر دی ہے۔ ریاست میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 37 تک جا پہنچی ہے، جبکہ 23 اضلاع میں تقریباً ایک لاکھ پچھتر ہزار ہیکٹر پر کھڑی فصلیں برباد ہوگئی ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ پنجاب کی 1988 کے بعد بدترین تباہی ہے۔

News ID 1935184

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha