مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ان کے مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی نے یہ ملاقات جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ اور کثیر الجہتی سطح پر مشاورت جاری رکھنے، خطے اور بین الاقوامی فورمز میں تعاون بڑھانے، اور بحرانوں کی شدت کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور عالمی حالات پر تبادلۂ خیال کیا، خاص طور پر غزہ میں انسانی بحران پر توجہ دی جو اسرائیلی محاصرہ اور حملوں کی شدت کے منصوبوں کی وجہ سے سنگین ہے۔
عراقچی اور عبدالعاطی نے زور دیا کہ اسلامی حکومتوں کو فوری اور مؤثر اقدامات کرنا چاہیے تاکہ نسل کشی رک سکے اور انسانی امداد علاقے میں داخل ہو سکے۔
عراقچی نے کہا کہ اسلامی ممالک کی مشترکہ صلاحیتوں کا بھرپور استعمال ضروری ہے تاکہ تل ابیب کے مغرضانہ اقدامات کا مؤثر مقابلہ کیا جاسکے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے خاص طور پر مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا تاکہ اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کا مشترکہ طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔
اس کے علاوہ، عراقچی نے مصری ہم منصب کو تین یورپی ممالک کے ساتھ جوہری مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔
آپ کا تبصرہ