23 اگست، 2025، 7:59 PM

حملے کی صورت میں دشمن کے دانت کھٹے کردیں گے، جنرل پاکپور

حملے کی صورت میں دشمن کے دانت کھٹے کردیں گے، جنرل پاکپور

سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل پاکپور نے کہا ہے کہ دشمن نے اگر دوبارہ حملے کی غلطی کی تو دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل محمد پاکپور نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب کے جوان دشمن کے ہر ممکنہ حملے کے جواب میں بھرپور اور تباہ کن کارروائی کے لیے اعلی ترین سطح پر آمادہ ہیں۔

انہوں نے یہ بات ایرانی فوجی عدالت کے سربراہ حجۃ الاسلام پورخاقان سے ملاقات کے دوران کہی۔

میجر جنرل پاکپور نے 12 روزہ صیہونی جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی مسلح افواج پوری آمادگی کے ساتھ میدان میں ہیں اور اگر اسرائیل دوبارہ کوئی جارحیت کرے تو اس بار اس پر پہلے سے بھی زیادہ تباہ کن وار کی جائے گی۔

اس موقع پر مسلح افواج کی عدلیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام پورخاقان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سپاہ پاسداران کی صورت میں ہمیں ہدیہ دیا جو گذشتہ 47 برسوں کے دوران دیگر مسلح افواج کے شانہ بشانہ ملک کے دفاع میں اپنی پوری طاقت صرف کرتی رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی ساختہ میزائل کامیابی کے ساتھ مقبوضہ علاقوں پر داغے گئے اور اس 12 روزہ مسلط کردہ جنگ کے توازن کو ایران کے حق میں بدل دیا۔

News ID 1934971

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha