22 اگست، 2025، 8:35 PM

حزب اللہ پر دباؤ بے اثر، مقاومت سر نہیں جھکائے گی، سینیٹر علامہ راجہ ناصر کی مہر نیوز سے گفتگو

حزب اللہ پر دباؤ بے اثر، مقاومت سر نہیں جھکائے گی، سینیٹر علامہ راجہ ناصر کی مہر نیوز سے گفتگو

سینیٹر علامہ راجہ ناصر نے کہا کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی امریکی اور اسرائیلی کوشش ناکام ہوگی کیونکہ مقاومت کو عوامی سطح پر مقبولیت حاصل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ سیاسی اور عسکری دباؤ سے حزب اللہ کو کمزور نہیں کیا جاسکتا اور لبنانی مزاحمت کسی صورت سر نہیں جھکائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ اور سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری نے مہر نیوز سے گفتگو میں کہا کہ حزب اللہ لبنان حکمت و تدبیر سے لیس تحریک ہے۔ اسے نہ سیاسی دباؤ اور نہ ہی عسکری دباؤ کمزور کرسکتا ہے۔ یہ سر نہیں جھکائے گی اور رکاوٹوں کو عبور کرتی رہے گی۔ مزاحمت کو لبنانی عوام، امت اسلامیہ اور دنیا کے تمام آزاد انسانوں کے دلوں سے الگ نہیں کیا جاسکتا۔ جب سید عباس موسوی شہید ہوئے تو لبنانی عوام کا نعرہ تھا کہ ہم کبھی سر نہیں جھکائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اربعین ایک عظیم مذہبی اجتماع ہے جو مختلف ملتوں اور مذاہب کے لوگوں کو ایک جگہ اکٹھا کرتا ہے۔ یہ عشق امام حسینؑ ہے جو امت کو ایک با بصیرت اور دشمن شناس کاروان میں بدل دیتا ہے۔ مقاومتی محاذ اپنی اسوہ و الگو امام حسینؑ کو مانتا ہے۔ اربعین صرف اہل تشیع نہیں بلکہ تمام عدالت پسند اور آزادی کے متوالوں کا دن ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ 12 روزہ جنگ میں جب کفر و نفاق نے ایران پر حملہ کیا تو عوام نے مقاومت اور رہبر معظم انقلاب اسلامی سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ آج بھی تمام بیدار مغز، مسلمان اور آزادی پسند انسانوں کی نگاہیں اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف ہیں۔ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای وہ رہبر ہیں جو غیبت امام زمانہؑ کے دور میں امت کو راہ دکھاتے ہیں۔

سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ صہیونی حکومت تن تنہا اسلامی جمہوری ایران اور حزب اللہ سے جنگ نہیں کرسکتی۔ تل ابیب پہلے بھی ایران، حزب اللہ اور دیگر گروہوں سے شکست کھا چکا ہے اور آئندہ بھی شکست ہی اس کا مقدر ہے۔

News ID 1934957

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha