مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے حزب اللہ کے خلاف یورپی ممالک کی معاندانہ کارروائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک حزب اللہ لبنان کو اسرائیل کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکتے ،حزب اللہ نے 33 روزہ لڑائی میں اسرائيل کو شکست دےکر اس کی فوجی طاقت کا طلسم توڑ دیا ہے اور آج حزب اللہ پہلے سے کہیں زيادہ مضبوط اور بہترین شرائط میں ہے۔
انھوں نے کہا کہ یورپی ممالک نے ایسا اسرائیل کے دباؤ میں کیا ہےجس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یورپی ممالک مستقل نہیں بلکہ اسرائيل کے تابع ہیں ۔ سید حسن نصراللہ نے لبنانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے صاف طور پر کہا ہےکہ یورپی ممالک پر اس کا دباؤ کامیاب رہا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے ان افراد اور تنظیموں کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے حزب اللہ کے خلاف یورپی ممالک کے اقدام کی مذمت کی ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ یورپی ممالک کا فیصلہ امریکہ اور اسرائيل کی مرضی اورخوشحالی کے لئے ہے۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ یورپی ممالک امریکہ اور اسرائيل کے تابعدار اور پیروکار ہیں اور ان کے مفادات کو تحفظ فراہم کررہے ہیں۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ اپنے ملک کی سرحدوں کی حفاظت ہمارا فرض ہے اور ہم اپنے اس فرض کو نبھاتے رہیں گے اور یورپی ممالک نے حزب اللہ کے عسکری شعبہ کو دہشت گرد قراردیکر لبنانی عوام اور لبنانی حکومت کی توہین کا ارتکاب کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسلامی مقاومت ہمیشہ پائدار رہی ہے اور آئندہ بھی پائدار رہے گی اور یورپی ممالک کو امریکہ اور اسرائیل کی طرح شکست کا سامنا کرنا پڑےگا۔
آپ کا تبصرہ