مہر خبررساں ايجنسي نے لبنان كي سركاري خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حزب اللہ كے سياسي شعبہ كے سربراہ " شيخ حسن عزالدين " نے جنوبي لبنان ميں آج ايك بيان ميں كہا ہے كہ حزب اللہ كو غير مسلح كرنے كي ہر درخواست اسرائيلي شرائط كے ساتھ ہمنوائي اور اس كے سامنے سرتسليم خم كرنے كے مترادف ہوگي اور قومي اتحاد كي حكومت تشكيل دينے كي حزب اللہ كي دعوت لبناني عوام كي سربلندي پر مبني ہے انھوں نے كہا ہم امريكي دباؤ اور اسرائيلي شرائط كے سامنے تسليم نہيں ہونگے كيونكہ شبعا مزرعہ اور لبناني قيدي ابھي اسرائيل كي قيد ميں ہيں اور بين الاقوامي امن فوجوں كي موجودگي كے باوجود اسرائيل نے كئي مرتبہ امن معاہدے كو نقض كيا ہے انھوں نے كہا كہ لبنان ميں قومي حكومت كي تشكيل كا مطالبہ لبناني سرزمين اور لبناني عوام كي سربلندي كے لئے ہے
حزب اللہ كے سياسي شعبہ كے سربراہ نے كہا كہ
حزب اللہ كو غير مسلح كرنے كي ہر درخواست اسرائيلي شرائط كو پورا كرنے كي كوشش ہوگي
حزب اللہ كے سياسي شعبہ كے سربراہ " شيخ حسن عزالدين " نے جنوبي لبنان ميں آج ايك بيان ميں كہا ہے كہ حزب اللہ كو غير مسلح كرنے كي ہر درخواست اسرائيلي شرائط كو پورا كرنے كي كوشش اور قومي اتحاد كي حكومت تشكيل دينے كي دعوت لبناني عوام كي سربلندي پر مبني ہوگي
News ID 382801
آپ کا تبصرہ