1 فروری، 2008، 10:16 PM

سید محمد حسین فضل اللہ

عربی ممالک کے پاس امریکہ کے خلاف مؤقف اختیار کرنے کی توانائی اور ہمت نہیں ہے۔

عربی ممالک کے پاس امریکہ کے خلاف مؤقف اختیار کرنے کی توانائی اور ہمت نہیں ہے۔

لبنان کے ممتاز عالم دین سید محمد حسین فضل اللہ نے غزہ کے بارے میں سکیورٹی کونسل کی متعدد قراردادوں کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عربی ممالک کے پاس امریکہ کے خلاف مؤقف اختیار کرنے کی توانائی اور ہمت نہیں ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے ممتاز عالم دین سید محمد حسین  فضل اللہ نے غزہ کے بارے میں سکیورٹی کونسل کی متعدد قراردادوں کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عربی ممالک کے پاس امریکہ کے خلاف مؤقف اختیار کرنے کی توانائی اور ہمت نہیں ہے۔علامہ سید محمد حسین فضل اللہ نے بیروت میں نماز جمعہ کے خطبوں میں عوام سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ وینو گریڈ کمیشن کی رپورٹ سے واضح ہوگیا ہے کہ لبنانی عوام اور حزب اللہ کی استقامت اور پائداری نے اسرائیلی حکومت کو 33 دن کی لڑائی میں تاریخی شکست سے دوچار کیا تھا جس کا اعتراف اب سامنے آرہا ہے  علامہ سید محمد حسین فضل اللہ نے کہا کہ عربی ممالک غزہ گزرگاہ کھلوانے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرانے میں ناکام رہے ہیں اور ان کی ناکامی کا اصلی سبب یہ ہے کہ عرب ممالک مکمل طور پر امریکہ کے سامنے سر تسلیم خم کر دیتے ہیں انھوں نے کہا کہ عرب ممالک نے سکیورٹی کونسل پر کوئی خاطر خواہ اثر نہیں ڈالا ہے ۔  علامہ سید فضل اللہ نے کہا کہ عربی ممالک کے پاس امریکہ کے سامنے بولنے کی ہمت و جرات نہیں ہے ۔

 

News ID 631156

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha