16 اگست، 2025، 8:37 AM

اربعین اتحاد، عزت اور مزاحمت کی علامت ہے: سید عباس عراقچی

اربعین اتحاد، عزت اور مزاحمت کی علامت ہے: سید عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شیعہ قوم ہم آہنگی، بھائی چارے اور عقیدت کے ساتھ امام حسینؑ کے راستے پر گامزن ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ شیعہ قوم ہمیشہ باہمی ہمدلی اور ہم زبانی کے ساتھ عزت و مزاحمت کی راہ پر گامزن رہی ہے۔ اربعین مارچ اس روحانی سفر کا عملی مظہر ہے۔

عراقچی نے کربلا کے زائرین کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اربعین کا مارچ ایک ایسا غیر معمولی اور عظیم شیعہ اجتماع ہے جس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ یہ مارچ فقط ایک مذہبی رسم نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی پیغام ہے، وحدت، استقامت اور شہداء سے وفاداری کا پیغام۔

انہوں نے کہا کہ زائرین اربعین امام حسینؑ سے روحانی عہد کرتے ہیں اور دنیا کو شیعہ تعلیمات و عقائد کا عملی چہرہ دکھاتے ہیں۔ اس سال ایرانی عوام کی شرکت پہلے سے زیادہ جوش اور عزم کے ساتھ ہوئی ہے، جو اس تحریک کی قوت کا ثبوت ہے۔

عراقچی نے حکومت عراق اور وہاں کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عراقیوں نے زائرین کی خدمت میں روایتی مہمان نوازی کا مظاہرہ کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اربعین کا اجتماع نہ صرف دینی اور روحانی پہلو رکھتا ہے بلکہ اس کا اثر عالمی سطح پر ایران کی سفارت کاری کو بھی تقویت دیتا ہے۔ یہ اتحاد، شیعہ طاقت اور عالمی سطح پر ہماری پوزیشن کو مضبوط کرتا ہے۔ یہ دنیا کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ ہم امام حسینؑ کے پرچم تلے متحد ہیں۔

عراقچی نے مزید کہا کہ کربلا میں جمع ہونے والا ہر زائر اس بات کا گواہ ہے کہ شیعہ قوم نہ صرف ماضی سے جڑی ہوئی ہے بلکہ حال اور مستقبل میں بھی عزت، استقامت اور قربانی کی راہ پر ثابت قدم ہے۔

News ID 1934856

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha