مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران پر کیے گئے بلاجواز اور غیرقانونی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ عالمی برادری کو ان مظالم پر خاموش نہیں رہنا چاہیے، اور اسرائیل کے جرائم کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکہ کے حملے بھی ناقابل قبول اور بین الاقوامی ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ شنگھائی تعاون کونسل کے رکن ممالک کے خلاف اس قسم کی غیرقانونی کارروائیاں ہرگز قبول نہیں کی جاسکتیں۔
پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں طاقت کا وحشیانہ اور غیر متناسب استعمال کرتے ہوئے بین الاقوامی اصولوں اور انسانی اخلاقیات کو پامال کیا ہے، جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار بے گناہ شہری شہید اور ایک ہولناک انسانی بحران نے جنم لیا ہے۔
آپ کا تبصرہ