15 جولائی، 2025، 9:35 AM

ایران کو جنگ بندی پر اعتماد نہیں، جارحیت کی صورت میں سخت جواب دیں گے، ایرانی وزیر دفاع

ایران کو جنگ بندی پر اعتماد نہیں، جارحیت کی صورت میں سخت جواب دیں گے، ایرانی وزیر دفاع

ایرانی وزیر دفاع امیر نصیرزادہ نے واضح کیا ہے کہ ایران کو دشمن کے جنگ بندی کے دعووں پر کوئی اعتماد نہیں اور کسی بھی نئی مہم جوئی کی صورت میں ایران بھرپور اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترک وزیر دفاع کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں امیر نصیرزادہ نے کہا کہ مذاکرات کے دوران ایران پر حملہ کیا گیا، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایران بات چیت کا مخالف نہیں، لیکن جارحیت کی صورت میں بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی ایک حساس خطے میں واقع ہیں، جہاں مشترکہ خطرات، مفادات اور تقدیر ہے، اس لیے سیکیورٹی کے قیام کے لیے باہمی مشاورت ضروری ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران خطے میں بدامنی نہیں چاہتا، لیکن اگر کسی نے بھی جارحیت کی، تو اسے "فیصلہ کن اور پشیمان کن" جواب دیا جائے گا۔

ایران نے امریکہ اور اسرائیل کو بھرپور جواب دیا

وزیر دفاع نے کہا کہ اس جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ اور اسرائیل کو بھرپور جواب دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران خطے میں جنگ نہیں چاہتا لیکن دشمن کی کسی بھی گستاخی کو نظرانداز نہیں کرے گا۔

ترک وزیر دفاع نے بھی ایرانی فوجی کمانڈروں اور عام شہریوں کی شہادت پر ایرانی قوم سے تعزیت کا اظہار کیا اور صیہونی حکومت کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے غیر قانونی حملوں کے خلاف اپنی سرزمین کا بہادری سے دفاع کیا ہے۔

ترک وزیر دفاع نے مزید کہا کہ وہ جنگ بندی کے قیام پر خوش ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ جوہری مذاکرات معقول معاہدے کی طرف بڑھیں گے، جو ایران اور خطے کے مفاد میں ہو۔

ملائیشیا ایران کا قابل اعتماد دوست ہے، اسرائیل ذمہ دار ہے: ملائیشین وزیر دفاع

ایرانی وزیر دفاع نے ایک اور ٹیلیفونک گفتگو میں ملائیشیائی حکومت کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا عالم اسلام کا اہم ملک ہے اور اس کے مؤقف اسلامی تعلیمات پر مبنی ہوتے ہیں، جو ایران کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

ملائیشیا کے وزیر دفاع نے ایران کو دوست اور قابل اعتماد ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اس جنگ کا اصل ذمہ دار ہے، اور اس کے حملے کی ہم ابتدا سے مذمت کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام اور افواج نے اس مسلط کردہ جنگ میں جس اتحاد اور دلیری کا مظاہرہ کیا ہے، وہ قابلِ تحسین ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ قابض اسرائیل کے دعوے محض افسانے ہیں اور وہ مشرقِ وسطیٰ میں اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔

News ID 1934279

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha