22 جون، 2025، 5:22 AM

ہمارا ملک جنگ کا عادی بن چکا ہے، رکن کانگریس

ہمارا ملک جنگ کا عادی بن چکا ہے، رکن کانگریس

امریکی کانگریس کے رکن نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ مسلسل جارحیت پر تُلا ہوا ہے اور ہمارا ملک جنگ کا عادی بن چکا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ کانگریس کی مسلم رکن رشیدہ طلیب نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکہ کے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر لکھا کہ ہمارا ملک جنگ کا عادی بن چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک اور بڑی غلطی نہ کریں اور امریکہ کو ایک اور جنگ میں نہ دھکیلیں۔

رشیدہ طلیب نے امریکی کانگریس کے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے اراکین 'وار پاور ایکٹ' (War Powers Act) پر دستخط کرکے جنگ طلب صدر اور ان کے حامی کانگریس ارکان کو روک سکتے ہیں۔

News ID 1933755

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha