مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے مغربی ذرائع ابلاغ کی خبر کی تردید کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رائٹرز نے کہا تھا کہ ایرانی مذاکراتی وفد مسقط روانہ ہوگیا ہے۔
عراقچی نے مذکورہ خبر کے بعد الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے اپنا کوئی وفد عمان روانہ نہیں کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری قیادت میں کوئی ایرانی وفد تہران سے روانہ نہیں ہوا ہے۔
اس سے پہلے اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے نے کہا تھا کہ ایران کی جانب سے مذاکرات کے لئے وائٹ ہاؤس وفد بھیجنے کی درخواست بے بنیاد ہے۔ کسی ایرانی اہلکار نے وائٹ ہاؤس جاکر مذاکرات کی خواہش کا اظہار نہیں کیا ہے۔
نمائندے نے مزید کہا کہ ایران کسی دباو کے تحت کبھی مذاکرات نہیں کرے گا۔
آپ کا تبصرہ