مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب کے حوالے سے بتایا ہے کہ صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ "امان" کے نام سے معروف اسرائیلی فوجی انٹیلیجنس کی ایک شاخ کی عمارت "گلیلوت" کے علاقے میں آتش زدگی کا شکار ہوئی۔
یہ آگ ایرانی میزائلوں کے حملے کے نتیجے میں لگی۔
مقبوضہ علاقوں میں سخت میڈیا سنسر شپ کے باعث اس واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔ واضح رہے کہ "امان" اسرائیلی انٹیلیجنس کی تین بڑی جاسوسی شاخوں یعنی یونٹ 8200، یونٹ 9900، اور یونٹ 504 کی نگران ہے۔
آپ کا تبصرہ