مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی انٹیلیجنس فورسز نے ایسے ترمیم شدہ اسپائیک میزائل لانچرز دریافت کیے ہیں جنہیں ایران کے فضائی دفاعی نظام کو ناکارہ بنانے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ یہ لانچرز انٹرنیٹ پر مبنی خودکار نظام اور ریموٹ کنٹرول ٹیکنالوجی سے لیس تھے۔
یہ اسپائیک میزائل لانچرز – جو بنیادی طور پر فائر اینڈ فارگیٹ قسم کے ٹینک شکن اور افراد مخالف گائیڈڈ میزائل ہوتے ہیں – کو خاص طور پر ایران کے دفاعی نظام کو نشانہ بنانے کے لیے تبدیل کیا گیا تھا۔ ایرانی حکام کے مطابق، ان میزائل سسٹمز کو دہشت گرد موساد ایجنٹوں کے ذریعے آپریٹ کیا جا رہا تھا۔
آپ کا تبصرہ